؞   مایاوتی نے اعظم گڑھ میں کہا: امت شاہ سے بڑھ کر کوئی قصاب نہیں
۲۷ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : پچھلے دنوں امت شاہ نے ایک انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوۓ کہا تھا کہ اترپردیش کو جب تک کاساب (کانگریس- سماجوادی- بہوجن) سے نجات نہیں مل جاتی تب تک صوبہ ترقی نہیں کرسکتا۔ اس جملہ میں پاکستانی دہشت گرد قصاب کی طرف بھی اشارہ تھا۔
اس بیان پر سپا اور بسپا دونوں کی طرف سے شدید ردعمل آیا تھا۔ اسی ردعمل کو دہراتے ہوۓ بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے آج رانی کی سراۓ میں ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ آج ملک میں امت شاہ سے بڑھ کر کوئی قصاب یعنی دہشت گرد نہیں ہوسکتا۔
اعظم گڑھ کی ریلی میں مایاوتی نے مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی، ایس پی اور کانگریس پر مسلم نوجوانوں کو فرضی کیسوں میں پھنسانے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے مسلمانوں کو بار بار بی جے پی سے ڈراتے ہوۓ کہا کہ جس طرح مرکز میں لو جہاد ، گو ہتیا وغیرہ جیسے موضوعات آۓ دن اٹھتے رہتے ہیں اسی طرح صوبے میں بھی اگر بی جے پی کی حکومت آئی تو ویسا ہی ہوگا۔
مایاوتی نے ریزرویشن کو بھی موضوع بحث بناتے ہوۓ کہا کہ وہ اونچی ذات کے ساتھ مسلمانوں کو بھی مالی اعتبار سے ریزرویشن دینے کے حق میں ہیں۔ بسپا سپریمو کا یہ داؤ اگر کام کیا تو سپا – کانگریس کے ساتھ بی جے پی کے ووٹ بھی کھسک سکتے ہیں۔
مایاوتی نے اپنی پورے خطاب جہاں حریف پارٹیوں کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا وہیں دلتوں ، پچھڑوں اور اقلیتوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ بسپا ہی ان کے سامنے واحد حل ہے۔

0 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.